قطر میں امن مذاکرات کی شرائط پر اتفاق کے بعد زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے
دوحہ (صباح نیوز) قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کی شرائط پر اتفاق کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم شرائط کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ طالبان نے واشنگٹن کا اہم مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے افغان سرزمین امریکہ مخالف استعمال نہ ہونے دینے اور داعش کو افغانستان میں داخل ہونے سے روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، افغان طالبان اپنی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کر لیتے ہیں تو امریکی افواج 18 ماہ میں افغانستان سے نکل جائیں گی۔
زلمے خلیل زاد