• news

پنجاب : 33 اضلاع کا لٹریسی ریٹ کم صرف 3 معمولی اضافے کا انکشاف

لاہور (میاں علی افضل سے ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں لٹریسی ریٹ میں ماضی میں مقابلے میں بہت زیادہ کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ ماضی کے مقابلے میں موجودہ صورتحال میں 33اضلاع میں لٹریسی ریٹ میں بہت زیادہ کمی جبکہ صرف 3اضلاع میں لٹریسی ریٹ میں معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے تعلیم کے شعبہ میں حکومتی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔ صورتحال یہی رہی تو مستقبل میں مزید کمی کا خدشہ ہے انرولمنٹ کے ٹارگٹ پورے کرنے کا باوجود لٹریسی ریٹ میں کمی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور فوری بطور پر شعبہ تعلیم میں بھرپور توجہ ناگزیر ہے جبکہ کچھ اضلاع میں لٹریسی ریٹ میں بہتری بھی آئی ہے جن اضلاع میں ماضی کے مقابلے میں لٹریسی ریٹ میں معمولی اضافہ ہوا ہے ان میں میانوالی ،چکوال اور وہاڑی شامل ہیں جبکہ جن اضلاع میں لٹریسی ریٹ میں کمی ہوئی ان اضلاع میں صوبائی دارلحکومت لاہور، نارووال ،شیخوپورہ ،فیصل آباد،اوکاڑہ ،بہاولنگر،خانیوال ،رحیم یار خان ،سیالکوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چینوٹ ،ساہیوال ،لیہ،بھکر ،اٹک، روالپنڈی ،جہلم ،سرگودھا،جھنگ ،ملتان و دیگر اضلاع شامل ہیں راجن پور کے اضلاع میں ماضی میں بھی لٹریسی ریٹ خطرناک حد 40سے کم رہا اور اب بھی صورتحال انتہائی خراب ہے لیہ میں لٹریسی ریٹ 10فیصد، سیالکوٹ 9فیصد،ٹوبہ ٹیک سنگھ 5فیصد ، چینوٹ 6فیصد ،رحیم یار خان 9فیصد فیصل آباد 5فیصد ،بھکر 5فیصد،اٹک 4فیصد،راولپنڈی 4فیصد،جھنگ 4فیصد،جہلم 4فیصد،سرگودھا 4فیصدتک کم ہوا ہے اور اس ریٹ میں مزید تیزی سی کمی آرہی ہے۔
لٹریسی ریٹ

ای پیپر-دی نیشن