سانحہ ساہیوال: 6 سی ٹی ڈی اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردئیے گئے‘ جے آئی ٹی کی شواہد کیلئے عوام سے مدد کی اپیل
لاہور، ساہیوال ( نا مہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب کی جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال پر شواہد کیلئے عوام سے مدد مانگتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کے اشتہارات جاری کردئیے۔ سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عوام سے مدد مانگ لی۔ پنجاب پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کے اشتہارات جاری کردئیے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کے پاس ٹھوس ثبوت، چشم دید شہادت یا ویڈیو موجود ہے تو جے آئی ٹی کو پیش کی جائے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت 28 جنوری صبح 11 بجے تھانہ یوسف والا میں جے آئی ٹی کو پیش کئے جائیں جبکہ اشتہار میں ثبوت فراہم کرنیوالے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری طرف سانحہ ساہےوال کے 6 گرفتار ملزموں کو جوڈےشل مجسٹرےٹ اقراءرحمان نے جوڈےشل رےمانڈ پرگزشتہ جےل بھےج دےا جن مےں صفدر حسےن، احسن خاں، سےف اللہ عابد، رمضان، حسنےن اکبر اور نا صر شامل ہےں۔ جےل مےں ملزموں کی شناخت پرےڈ بھی کرائی جائیگی۔ سی ٹی ڈی کے اےس پی جواد قمر، ڈی اےس پی آصف کمال اور دےگر تےن ملزموں کا تعےن بھی جے آئی ٹی کریگی۔ فائرنگ کے مو قع پر ان ہلاکتوں مےں 11ملزموں کی اس واقعہ مےں ملوث ہونے کی تصدےق ہو گئی۔ جے آئی ٹی نے اس بات کی بھی تصدےق کر لی کہ سی ٹی ڈی نے فائرنگ سے قبل دو بچوں کو گاڑی سے نکال دےا تھا جس کے بعد دےگر افراد کو گولےوں سے بھون ڈالا تھا جس کے بعد سی ٹی ڈی نے کار سواروں کے خلاف دہشت گر دی کا مقدمہ درج کر لےا تھا۔
جے آئی ٹی/ شواہد