بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانیہ میں مارشل لاءلگانے کا منصوبہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانیہ میں مارشل لاءلگ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے تمام امکانات سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی۔ بغیر ڈیل کے بریگزٹ پر حکمران جماعت کے رہنماﺅں میں تقسیم ہے۔ وزیر دفاع ٹوبیاس ایلوڈ نے ”نو ڈیل“ کا آپشن ختم کرنے پر اصرار کیا ہے۔ وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے نتیجہ کا احترام یورپی یونین سے انخلاء میں ہے، بریگزٹ پر نو ڈیل کی صورت میں رکاوٹیں درپیش ہوں گی۔ حکومت ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ بریگزٹ پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ منگل کو ہو گی۔ ڈیل منظور ہوئی تو اراکین پارلیمنٹ کو بریگزٹ کی تکمیل کیلئے طویل اوقات کام کرنا پڑے گا۔
منصوبہ