• news

سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پیر ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے فنانس ترمیمی بل 2019 پر عام بحث کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں حکومت کے اپوزیشن مخالف رویے اور ملک میں مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کا امکان ہے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی جبکہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان ایف بی آر کی جانب سے اہداف مکمل نہ کرنے کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس ایوان میں پیش کریں گی۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ فنانس ترمیمی بل 2019ء پر عام بحث بھی کی جائے گی اور اس پر تجاویز کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔
سینٹ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن