• news

زلفی بخاری، دبئی پولیس چیف پاکستانی قیدیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی بنانے پر متفق

دبئی (این این آئی) پاکستان اور دبئی نے پاکستانی قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ۔ اتوار کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے ساتھ ملاقات کی۔ پولیس چیف نے ادارے کے کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ ترجمان او پی ایف کے مطابق پاکستانی قیدیوں کی تعداد اور ان کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ پاکستانی قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی، جوائنٹ کمیٹی پاکستانی قیدیوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیگی۔ ترجمان نے کہاکہ جن قیدیوں کی سزا پوری ہو چکی ہے ان کی رہائی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ قیدیوں کی معلومات کا ان کی سزا ختم ھونے سے پہلے تبادلہ کیا جائے گا تا کہ ان کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔ مستقبل میں قیدیوں کی معلومات کا تبادلے کا مکینزم تیار کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن