الیکشن کمشن پر فخر، جمہوریت مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا: مودی
نئی دہلی (آئی این پی) بھا رتی وزیر اعظمنر یندر مو دی نے کہا کہ الیکشن کمشن ملک کا انتہائی اہم ادارہ ہے اور اس نے ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط اور کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، الیکشن کمشن ہندوستانی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے۔ ہندوستان میں جس پیمانے پر انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے، اسے دیکھ کر دنیا حیران ہے،الیکشن کمشن جس حسن و خوبی سے انتخابات منعقد کراتا ہے اس پر ملک کے ہر شخص کو فخر ہے۔ الیکشن کمشن تمام رائے دہندگان کو ووٹ دینے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمشن کے تمام افسران و ملازمین کی تعریف کی۔