سکھر: کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار، کراچی میں کارروائی کا منصوبہ تھا سزائے موت کا فرار مجرم بھی پکڑا گیا
سکھر، کراچی (ایجنسیاں) پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ روہڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکھر پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ دہشت گروں کے گروپ نے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ملزم کی شناخت علی مور بگٹی کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بولٹ اور تاریں برآمد کی گئی۔ ملزم کے دیگر چار ساتھی فرار ہوگئے۔دوسری طرف سی ٹی ڈی نے کراچی میں سزائے موت کے مفرور مجرم کو گرفتار کر لیا ، مجرم کو بلوچستان کی عدالت سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔ مجرم نے ظفر اللہ نے 2004ء میں بلوچستان کے ضلع قلات میں عثمان عمرانی کو قتل کیا تھا۔ مجرم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا تھا۔