فیصل آباد، رینالہ خورد: گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2 افراد کی خودکشی
فیصل آباد، رینالہ خورد ( نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ 184/ ج ب کے 20 سالہ تصور نے گھر میں معمولی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہر نگل لیا۔ علاوہ ازیں رینالہ خورد میں نواحی گائوں 7/ون۔ ایل کے 24 سالہ شاہ زیب نے گلے میں پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔