• news

فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنیوالوں کا گھیرائو کرینگے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مخالفت کر نیوالوں کا گھیرائو کر یں گے 'فوجی عدالتوں کی مخالفت دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے کے مترادف ہوگا جو قوم کسی صورت برداشت نہیں کر یں گی ' فوجی عدالتیں سیاستدانو ں نہیں ملک اور قوم کیلئے لازم ہیں 'دہشت گردی کے خاتمے کے بغیرملک اور خوشحال نہیں ہوسکتا 'پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کیساتھ ہے۔ وہ اتوار کے روز مر کزی مجلس عاملہ کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مولانا محمد عبد اللہ 'مولانا عبد الستار نیازی 'چوہدری غلام نبی ساجد 'رانا محمد واصف ایڈ وکیٹ 'انجینئرحافظ ذیشان احمد 'پروفیسر فیاض احمد سلفی اور محمد سلمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گرد اپنے انجام سے دوچار ہوئے ہیں اور اگر ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر نا ہے تواس کیلئے کل نہیں آج فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے ورنہ تاریخ اور وقت کسی کو معاف نہیں کر یگا۔

ای پیپر-دی نیشن