زرداری، شریف برادران کی کرپشن کے باعث ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے: پرویز خٹک
پشاور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آج ملک جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری سابقہ حکمرانوں پر ہے اور سب نے باریاں بانٹ کر اس ملک کو لوٹا۔ وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایماندار قیادت مل چکی ہے۔ جس نے بائیس سال کی سیاسی جدوجہد میں کرپشن اور کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف جہاد کیا اب مزید کرپشن ولوٹ کھسوٹ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے لوٹ مار کی سیاست کو فل سٹاپ لگ چکا ہے اس ملک کو ایماندار قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان وہ لیڈر ہیں جو امریکہ صدر ٹرمپ کے سامنے ڈٹ گئے وہ ہر کسی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن سکتے ہیں۔ کیونکہ وہ ایماندار لیڈر ہیں۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن لوٹ مار، ملکی دولت بیرون ملک بینکوں میں منتقل کرنے جائیدادیں بنانے کہ وجہ آج ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ آصف علی زرداری، شہباز شریف اور نوازشریف کا واویلا بے وقت کی راگنی ہے۔ وہ جہانگیرہ نوشہرہ میں نادرا آفس اور کٹی میانہ خیرآباد میں سوئی گیس کے افتتاح کے بعد بڑے جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ احتساب کا نام سنتے ہی آصف علی زرداری اور نواز شریف پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے معلوم نہیں کہ وہ احتساب کے نام سے کیوں اتنا ڈر رہے ہیں۔ اگر انہوں کچھ نہیں کیا تو پھر احتساب کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف اپنے کئی ساتھیوں سمیت جیل میں ہے اور وں کی باری انے والی ہے چوروں لیٹروں سے پائی پائی کاحساب کریں گے۔ جنہوں نے اس ملک کو لوٹ کر دولت بیرون ملک منتقل کی ان کویہ قوم ہر گز معاف نہیں کرے۔ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ اس ملک کواب ایماندار لوگ چلائیں ۔ اے این پی اپنے دور حکومت کو نہ بھولیں جب ہر طرف تقرریوں اور تبادلوں کے نرخ مقر رتھے۔ دہشت گردی کی وجہ سے اے این پی کے قائدین گھر سے باہر نہیں سکتے تھے۔یہ تحریک انصاف ہی ہے جس نے ان کوگھروں باہر نکل کر جلسے جلوس منعقد کرانے کا موقع فراہم کیا۔ حکومت لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی واپس پاکستان لاکر غریب عوام پر خرچ کرے گی۔