• news

حکو مت ایک سال بھی پورا کرتی نظر نہیں آتی، عوام کے صبر کا پیما نہ لبریز ہو گیا: رانا ثناء للہ

فیصل آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ے رہنماسا بق وزیر قانون پنجاب را نا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکو مت ایک سال بھی پورا کر تی نظر نہیں آتی عوام کے صبر کا پیما نہ لبریز ہو تا نظر آ رہا ہے مارچ 2019 کا مہینہ ملک کی سیا ست میں اہم کردار ادا کر ے گا مارچ میں کئی مارچ ہو تے نظر آ رہے ہیں پنڈی کا شیطان ایک ماہ ٹرین میں بیٹھ کر جو ڈرا مہ کر نا چا ہتا ہے جلد پوری قوم کے سا منے آجا ئے گا سا نحہ سا ہیوال حکو مت کی کار کردگی پر سوا لیہ نشان بن گئی مظلوموں کو 18گھنٹے سے زا ئد اسلام آباد کی سڑکوں پر گھسیٹا گیا پی ٹی آئی کی حکو مت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو ئی بجلی گیس کے نرخ بڑھا کر عوام پر ظلم کیا گیا وہ گزشتہ روز اپنے حلقہ سے آئے ہوئے معززین سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت کی ناقص کارکردگی نے پورے ملک کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیس اور بجلی کے نرک بڑھا کر عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کو ئی بھی ملک چندے مانگ کر نہیں چلا یا جا سکتا اس کے لیے واضح پالیسیاں بنانا پڑتی ہیں۔ عمران خان کی کو ئی واضع پا لیسی نہیں انکا ہر وزیر اپنی ایک اینٹ کی الگ مسجد بنا کر بیٹھا ملک کو ایک بار پھر40سال پیچھے دھکیل دیا گیا آج مسلم لیگ ن کی حکو مت ہو تی تو پاکستان میں حوشحالی دور دورہ ہوتا اور ملک ایشیاء کا ٹائیگر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا پاگل وزیر جو نئی ٹرین چلاتا ہے وہ پہلے ہی دن حادثے کا شکار ہو جا تی ہے اب پنڈی کا شیطان ایک ماہ تک ٹرین میں پیٹھ کر ڈرا مہ بازی کر کے قوم کے کروڑوں روپے سے ٹرین کی ایک بوگی تیار کروائے گا جس کا حساب پنڈی کے شیطان کو دینا پڑے گا انہوں نے کہا کہ سا نحہ ساہیوال پر موجودہ حکو مت اصل مجرمان کو بچا نا چا ہتی ہے بے گنا ہوں کو انصاف دینے کی بجا ئے اسلام آباد کی سڑکوں پر ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے مظلوم خاندان کے ساتھ مزید ظلم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکو مت ایک سال بھی پورا کر تی نظر نہیں آتے عوام کے صبر کا پیما نہ لبریز ہو تا نظر آ رہا ہے مارچ 2019 کا مہینہ ملک کی سیا ست میں اہم کردار ادا کر ے گا مارچ میں کئی مارچ ہو تے نظر آ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن