• news

الیکشن میں مبینہ دھاندلی: ٹی او آر پر تعطل، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے ہوگا

اسلام آباد ( ابرار سعید، دی نیشن رپورٹ) عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا ٹی او آر پر تعطل ختم کرنے کے حوالے سے اجلاس اسی ہفتے ہوگا۔ پی پی پی کے رہنما رحمن ملک نے اس تاثر کو زائل کرتے ہوئے کہا اس مسئلے پر کوئی تعطل نہیں، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 31 جنوری کو ہوگا۔ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے پندرہ پندرہ ارکان شامل ہیں۔ کمیٹی میں شامل مسلم لیگ ن کے ارکان کا کہنا ہے حکومتی ارکان تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے حکومت مخلص طریقے سے اس مسئلے پر اپوزیشن کے خدشات سننے کیلئے تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن