عمران خان نے کرپشن کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا، سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو احتجاج کریں گے: غفور حیدری
کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا دوسروں پر کمشن اور جے آئی ٹی بنانے والے اپنے ارد گرد کرپٹ زدہ لوگوں پر جے آئی ٹی بنائیں، احتساب کے نام پر لوگوں کی پگڑیاں نہ اچھالی جائیں، نیب کو صرف اور صرف سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اگر ملک میں واقعات پر کارروائیاں ہوتی تو سانحہ ساہیوال جیسے واقعات رونما نہیں ہوتے، سانحہ ساہیوال حکومت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ اگر حکومت نے سانحہ ساہیوال کے واقعہ میں ملوث عناصر کو سزا نہ دی تو جمعیت علماء اسلام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی، ملک میں یہودی نظام لانے کیلئے موجودہ حکومت مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔