• news

کراچی، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بیٹی کو شادی کے موقع پر مجرم باپ سے ملا دیا

کراچی (آن لائن) قید کا غم خوشیوں میں بدل گیا، سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے قیدی کی خواہش جیل سپرنٹنڈنٹ نے پوری کردی،بیٹی کو شادی کے بعد مجرم باپ سے ملا دیا۔ بیٹی، بیوی اور داماد نے سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں باپ سے ملاقات کی۔ باپ نے دعاؤں کیساتھ بیٹی کو رخصت کیا، بیٹی کی سالگرہ پر جیل میں کیک بھی کاٹا گیا۔ اہل خانہ نے قیدی باپ اور سپرنٹنڈنٹ کا منہ بھی میٹھا کیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ نے دلہا اور دلہن کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ شادی کے بعد بیٹی قیدی باپ سے ملنے جیل آئی تھی۔بیٹی شوہر کیساتھ اپنے والد سے دعا لینے آئی تھی، ملاقات جاری تھی کہ عملے سے پتہ چلا کہ آج بچی کی سالگرہ بھی ہے اس لئے کیک منگوایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن