پیپلزپارٹی کے کلاشنکوف بردار معصوم لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں: علی زیدی رمضان گھانچی کی تیمارداری
کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی حیدر زیدی نے رمضان گھانچی سے ہسپتال میں ملاقات کی، تیمارداری کے دوران عینی شاہدین اور خود زخمی ایم پی اے سے واقعہ کی تفصیلات لیں۔ علی زیدی نے کہا کہ پی پی ٹی کے کلاشنکوف برداروں کا لیاری کے معصوم لوگوں کو ہراساں کرنا تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی پی کے کونسلر علی سومرو نے پی ٹی آئی ایم پی اے رمضان گھونچی پر خود گولی چلائی علی سومرو کے والد سلیمان سومرو نے ایک منتخب صوبائی اسمبلی رکن کو زندہ جلانے کی دھمکیاں دیں۔