جوہر ٹائون 7، ڈیفنس اے میں 5 لاکھ کا ڈاکہ، 2 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جوہرٹاؤن کے علاقے میں فیاض کے گھرگھس کراہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بناکر7، ڈیفنس اے میںمنیرکے گھر سے 5، کاہنہ کے علاقے میں اختر اور اس کی فیملی سے4،گجرپورہ کے علاقے میں ساجد اور اس کی فیملی سے3، گلشن اقبال کے علاقے میں ندیم اور اس کی فیملی سے2، مصری شاہ میںعظیم اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ، سمن آباد میں سہیل سے 60ہزارروپے اورموبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں اویس سے56ہزارروپے اورموبائل فون،شیراکوٹ میںرشیدسے50ہزارروپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میںباسط سے20ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرارہوگئے ہیں ۔چوروں نے ساندہ اوراچھرہ کے علاقوں سے 2 گاڑیاں جبکہ داتادربار، ہنجروال، ڈیفنس، ستوکتلہ، فیکٹری ایریااور شاہدرہ کے علاقوں سے 6 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔