• news

کرتار پور راہداری منصوبے کیلئے حکومت نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی: احسن اقبال

نارووال(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی کرتار پور میں کھلی کچہری لوگوں نے راہداری منصوبے کی پر جگہ ایکوئر کرنے اور کھڑی فصلیں تباہ ہونے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دئیے ،زمیداروں نے بتایا کہ ان کی زمینوں پر کھڑی تیار فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور زمینوں کے حوالے سے ابھی تک کسانوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ اس منصوبے کو بنانے کیلئے حکومت نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ ہم نے پچھلے 5 سالوں میںنارووال میں 3 یونیوسٹیاں بنائیں جن کے لئے ایکوئر کی جانے والی جگہ کے مالکان اور اہل علاقہ کو اعتماد میں لیا۔ اس حکومت نے آپ سے بات چیت نہیں کی جس سے آپ کی کھڑی فصلوں کا نقصان ہوا آپ کی جائزہ شکایات متعلقہ احکام بالا تک پہنچاوں گا اور اس منصوبے کیلئے جو زمین درکار ہو گی نمائندوں سے مل کر معاوضہ طے کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہو گا۔ پاکستان دنیا کو ایک اچھا پیغام دینے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بڑی ناانصافی جماعت بن چکی ہے یہ حکومت غریبوں کی زندگی تباہ کرکے اپنے محلات کی حفاظت کر رہی ہے ناجائز تعمیر کے نام پر غریبوں کی جھگیوں پر بلڈوزر چلائے گئے جبکہ عمران خان کا 3 سو کنال کا گھر اسطرح کھڑا ہے حکمرانوں کو پتہ نہیں غریب کی بد دعا عرش ہلا دیتی ہے انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ ہمارے فوج کے سربراہ خود آپ کے وکیل بن کر حکومت سے بات کریںگے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن