• news

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کردی‘ 91 ارکان نے دستخط کئے


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلئے ریکوزیشن جمع کرادی، ریکوزیشن پر اپوزیشن کے 91اراکین کے دستخط موجود ہیں، متن میں مطالبہ کیا گیا کہ ملکی اقتصادی صورتحال، مہنگائی میں اضافے، روپے کی قدر میں کمی اور امن و امان کی صورتحال پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلئے ریکوزیشن جمع کرادی، ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکرٹری کے آفس میں جمع کرائی گئی،ریکوزیشن کے متن کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس بلا کر ملکی اقتصادی صورتحال پر بحث کی جائے، مہنگائی میں اضافے، روپے کی قدر میں کمی پر بھی قومی اسمبلی میں بحث کی جائے، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال پر قومی اسمبلی ایوان میں بحث کی جائے اور حکومت اپنا موقف واضح کرے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر اپوزیشن کے 91اراکین کے دستخط موجود ہیں۔
اجلاس طلب

ای پیپر-دی نیشن