• news

حکومت نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے قیام پر پابندی عائد کر دی، جس کا اطلاق9جنوری 2019سے ہو گا،پابندی اقتصادی کابینہ کمیٹی کی جانب سے نئی قواعد و ضوابط منظور ہونے تک برقرار رہے گی۔ پیر کو حکومت نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے قیام پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان اوگرا کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے پابندی مقامی سرمایہ کاروں کےلئے عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق9جنوری 2019سے ہو گا،نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے قیام کےلئے قواعد و ضوابط تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری ارسال کرے گی،پابندی اقتصادی کابینہ کمیٹی کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط منظور ہونے تک برقرار رہے گی۔
آئل کمپنیز

ای پیپر-دی نیشن