کنڈکٹ کمیٹی میں پارلیمانی سربراہ اپنی پارٹی کے کسی بھی رکن کو شامل کرسکیں گے: ترجمان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کنڈکٹ کمیٹی میں پارلیمانی سربراہ اپنی جماعت کے کسی بھی رکن کو کمیٹی میں شامل کرسکیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کنڈکٹ کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اپنی جماعت کے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو کمیٹی میں شامل کرنے کے مجاز ہونگے۔