• news

خیبر پی کے : پہلی بار صوبائی کابینہ کا اجلاس قبائلی ضلع خیبر میں طلب، 16 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی کابینہ کا اجلاس قبائلی ضلع میں طلب کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کابینہ کا اجلاس 3 جنوری کو ضلع خیبر میں ہو گا۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع میں سیشن کورٹس کے قیام سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔ اجلاس میں خیبر پی کے کے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے قیام کا بل بھی پیش کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن