• news

معیشت کی ڈگمگاتی کشتی بھنور سے نکل چکی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے: اسد عمر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صنعت دوست اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے‘ہماری کی گئی اصلاحات کی بدولت ملکی معیشت کی ڈگمگاتی کشتی اب بھنور سے نکل چکی ہے اور آئندہ آنے والا دور ایک ترقی یافتہ اور مستحکم پاکستان کی نوید لائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر و چیئرمین ون یونٹی فائونڈرز ملک ظہیرالحق کی قیادت میں صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں صدر چیمبر آف کامرس عاصم انیس‘معروف صنعتکار علی اشرف مغل ودیگر شامل تھے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو ریلیف دینے کیلئے جو اصلاحات کی گئی ہیں ان کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ملک کو خسارے سے نکالنا پی ٹی آئی حکومت کا وژن ہے جسے پورا کرنے کیلئے تمام کابینہ ٹیم ورک کے طور پر کام کررہی ہے‘ ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکال کر اسے ایشیئن ٹائیگر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن