• news

سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے نواز شریف کی جیل میں مسلسل مانیٹرنگ

لاہور (میاں علی افضل سے) کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کی سکیورٹی اور صحت کے حوالے سے غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے۔ نواز شریف کے سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر نواز شریف کی مکمل مانٹیرنگ کی جا رہی ہے جبکہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹروں کو بھی 24گھنٹے موجود رہنے کے احکامات دئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مکمل طبی امداد دی جا سکے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے سادہ غذا شروع کر دی ہے اور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے اور مختلف ادویات کا بھی استعمال کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف کا روازنہ کی بنیاد پر میڈیکل چیک اپ بھی جاری ہے جیل ڈاکٹرز کیساتھ ساتھ پی آئی سی کے مختلف ڈاکٹرز بھی نواز شریف کا چیک اپ کر رہے ہیں مکمل چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آئندہ چند روز میں پی آئی سی میں منتقل کئے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب مختلف میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کریگا۔ اب تک کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی شدید ذہنی دباﺅ اور پریشانی کی وجہ سے طبعیت خراب ہے۔ نواز شریف کو طبی معائنہ کے حوالے سے کوٹ لکھپت جیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جیل ہسپتال میں مکمل طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے نواز شریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہو پا رہے۔ نواز شریف کے وزن میں معمولی کمی آئی ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے شدید ذہنی دباﺅ اور پریشانی کو وزن میں کمی کی وجہ بتایا گیا ہے تاہم اس کیساتھ ساتھ نواز شریف کے مسلسل سینے اور پسلیوں میں درد کی وجہ جاننے کے لئے ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 4 ڈاکٹرز نے نواز شریف کا مکمل چیک اپ کیا اور خون کے نمونوں کے ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھجوائے۔
نواز شریف / چیک

ای پیپر-دی نیشن