”ہرجانہ کیس کی سماعت پشاور میں ہی ہوگی“ مقامی عدالت نے وزیراعظم کی درخواست مسترد کر دی
پشاور (آئی این پی ) پشاور کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں ان کے وکیل کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی سماعت پشاور میں ہی ہوگی۔ عدالت نے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے سماعت پشاور میں کرنے پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت پشاور میں ہی ہوگی۔مقامی عدالت نے 23 جنوری کو فریقین کے وکلا کی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو 15 فروری کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔واضح رہے وزیراعظم کے وکیل بابراعوان نے کیس کی سماعت پشاور کے بجائے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر کیا تھا۔
درخواست مسترد