جعلی اکا¶نٹس کیس، فریال تالپور، انور مجید نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیلیں دائر کر دیں
اسلام آباد( نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکا¶نٹس کیس میں فریال تالپور اور انور مجید نے علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلیں دائر کردی نظر ثانی اپیلوںمیں کہا ہے کہ جے آئی ٹی اور نیب کراچی میں تفتیش کر سکتے ہیں، تمام الزامات کراچی سے متعلق ہیں اور تمام گواہوں بھی کراچی سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ نیب کو اسلام آباد میں ریفرنس دائر کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم غیر قانونی ہے۔ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا اور تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی شواہد تلا ش نہ کرسکا۔ مجید فیملی کی درخواست میں کہا گیا ہے اسلام آباد میں تحقیقات کے حکم پر نظرثانی کی جائے۔ اپیل میں فیئر ٹرائل کے لیئے درخواست گزار کو مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ نیب نہیں بلکہ ایف آئی اے سے متعلق ہے۔
نظرثانی درخواست