• news

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک حمایت جاری رکھیں گے: پاکستان ‘شاہ محمود کے میر واعظ کو فون پر بھارتی اعتراض مسترد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کے معاملہ پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسئلہ ہے پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو مسترد کرتا ہے حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا پاکستان ہمیشہ کشمیری قیادت سے رابطوں میں رہا اس میں نئی بات نہیں۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک حمایت جاری رکھے گا۔
مسترد

ای پیپر-دی نیشن