• news

وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی، مدت 10 سے بڑھا کر 30 یوم کی جا سکتی ہے، نام بلیک لسٹ میں رہیگا : ذرائع
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی، ایک بار بیرون ملک جانے کی مدت10 دن سے بڑھا کر 30 دن تک کی جاسکتی ہے۔ حمزہ شہباز نے وزارت داخلہ سے ایک بار بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے یہ درخواست لاہور کی ایک عدالت کو بھی دی تھی۔ عدالت میں درخواست کے بعد وزارتِ داخلہ نے حمزہ شہباز کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔
حمزہ اجازت

ای پیپر-دی نیشن