شیخوپورہ ڈاکو¶ں نے دو سگے دکاندار بھائیوں کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا
شیخوپورہ، لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ کی آبادی نبی پورہ میں ڈاکو¶ں نے دو سگے دکاندار بھائیوں کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا ایک بھائی ملک مشتاق احمد زخموں کی تاب نہلاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی بھائی عباس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اس واقعہ کے خلاف آبادی نبی پورہ کے مکینوں نے سرگودھا روڈ بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈکیتی کی کال کی اطلاع کے باوجود 40 منٹ تاخیر سے وقعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گزشتہ رز سہ پہر 3بجے کے قریب موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو ملک مشتاق احمد کی دکان پر آئے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لئے اس دوران مزاحمت پر ڈاکو¶ں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نیجہ میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ لاہور کے مختلف
مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے زیورات،موبائل فون نمر کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ گرین ٹاون کے علاقے میں ڈاکوو¿ں نے خادم کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 50ہزار روپے طلائی زیورات لوٹ لیے ۔سبزہ زارمیں عمران اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ستوکتلہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے ساجد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے 90ہزار روپے زیورات ڈیفنس بی کے علاقے میں رفیق اور فیملی سے پر1لاکھ 10ہزار روپے اسلام پورہ میں خرم اور فیملی سے1لاکھ 30ہزار روپے راوی روڈ میں نے شاہد اور فیملی سے 89ہزارروپے زیورات لوٹ ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سعد سے 20ہزار اور موبائل فون۔لوئر مال پر ڈاکو اکمل سے70ہزار موبائل فون شادباغ میں عاطف سے40ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈاکو دکاندار قتل