اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھجوا دی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر کم کر کے 90 روپے 38 پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 68 پیسے فی لیٹر کم کر کے 102روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 92پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 92پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ آج جمعرات کو وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کرے گی۔
اوگرا/ پٹرول