لاہور پولیس نے رواں سال شہریوں کو ساڑھے 3 ہزار سرٹیفکیٹس جاری کئے
لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو کریکٹر اور ویری فکیشن سرٹیفکیٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ لاہور پولیس کی کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ نے رواں سال اب تک شہریوں کو مجموعی طور پر3530 سرٹیفکیٹس جاری کئے۔شہریوں کو ڈی آئی جی آپریشنز آفس،ٹاو¿ن ہال،گلبرگ،اقبال ٹاو¿ن،ہال روڈ،بھاٹی گیٹ اور ارفع کریم ٹاو¿ر کے خدمت سنٹرز پر کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماہِ رواں میں شہریوں کو 2884 کریکٹر سرٹیفکیٹس جبکہ 646 ویری فیکیشن سرٹیفکیٹس جاری کیئے گئے۔خدمت سینٹرز میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فکیشن سرٹیفکیٹ، قانونی رائے اور ملازمین کی تصدیق سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد نے بتایا کہ خدمات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویری فکیشن سرٹیفکیٹ شہریوں کو ان کے رہائشی ڈویڑنل دفاتر سے جاری کرنے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔