• news

بارودی مواد برآمدگی کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 ملزموں کو 7,7 سال قید کی سزا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارودی مواد برآمدگی کیس میںجرم ثابت ہونے پر 3ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے مقدمہ پر سماعت کی۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان ابراہیم، عزیز اور شیر علی سے بارودی مواد برآمد ہواجس پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن