• news

آئی جی پولیس سے برطانوی ہائی کمیشن کے2 رکنی وفدکی ملاقات

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی سے برطانوی ہائی کمیشن کے دو رکنی وفد نے گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ وفد مےںبرطانوی ہائی کمیشن کے سٹیو ہینڈرسن اورمارک امری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ برطانوی وفد نے پنجاب پولیس کی تفتیشی صلاحےتوں کو اخلاقی و قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق کرنے کے لئے مکمل تعاون کی بھی پیشکش کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ان کی جانب سے پنجاب پولیس کی صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافے کے لئے جس تعاون کی پیشکش کی گئی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن