صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے اغوا اور زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی کے بیان پر ملزم کو رہا کر دیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے اغوا اور زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد ملزم کو بری کر دیا۔صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے جج ملک رحمت علی نے کیس کی سماعت کی۔ملزم محمد یار کیخلاف 2018ءمیں تھانہ نواب ٹاﺅن میں مقدمہ درج ہوا اور اس پر 16 سالہ لڑکی اللہ رکھی کے اغواءاور زیادتی کا الزام تھا۔لڑکی نے عدالت میں اپنا قلمبند کرایا کہ ملزم بے گناہ ہے ، والدہ نے غلط فہمی کی بنا پر مقدمہ درج کرایا۔