• news

ہاشم آملہ محمد آصف کی بائولنگ کے دیوانے نکلے، جادوگر بائولر قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر میں سب سے بہترین بائولر محمد آصف کو پایا جو جادوگر بائولر ہیں۔ محمد آصف بہت صلاحیتوں کے حامل تھے، ان کی بائولنگ کی رفتار تقریبا 135 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تھی لیکن وہ جادوگر بائولر تھے۔ محمد آصف کو میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ بہترین بائولر تھے اور ان کی لائن اینڈ لینتھ بہت شاندار تھی۔ہاشم آملہ نے 2007 میں کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محمد آصف کی بال اکثر پہلے سٹمپ پر آتی لیکن اس کے بعد گھومتی ہوئی ادھر ادھر چلی جاتی، یہ کوئی جادوگر ہی کرسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن