• news

پاکستان ‘نیپال کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کا دورہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)نیپال اور پاکستان کی قومی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا دورہ کیا۔ نیپال بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین میجر پاون گھیمرے اور چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ بھی ٹیموں کے ہمراہ تھے یونیورسٹی کی طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مہمان ٹیموں کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ دونوں ٹیموں کی کپتان ربیعہ شہزادی اور بھاگوتی نے کھلاڑیوں کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر یونیورسٹی کی سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پرمہمان ٹیموں اور یونیورسٹی کی کھلاڑی طالبات نے مارچ پاسٹ پیش کیا جس کے بعد پاکستان او ر نیپال کے قومی ترانے پڑھے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن