• news

قراقرم الپائن سکی کپ‘ ترکی نے پہلی پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سطح سمندر سے 8960 فٹ کی بلندی پر واقع نلتر سکی سلوپ میں جاری انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ کے دوسرے روز عالمی سطح کے مقابلے میں ترکی نے پہلی پاکستان نے دوسری اور یوکرائن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ پاکستان ایئر فورس کے کریم نے پہلی ،گلگت سکاؤٹس کے محمد نواز نے دوسری اور پاکستان ایئر فورس کے لیاقت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسرے سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکینگ کپ کے دوسرے دن یوکرین کے سکئیرز مکمل طور پر چھائے رہے۔انہوں نے پی اے ایف سکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ مردوں اور عورتوں کی سلالم کیٹیگری میں دو دو پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ مردوں کی سلالم کیٹیگری میں تسبیلینکو لیوکو ناقابل تسخیر رہتے ہوئے پہلے نمبر پر اور ان کے ہم وطن ناریچن اینڈریے تیسرے نمبر پر رہے۔نلتر سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز سکئیر محمد کریم نے اسی کیٹیگری میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کی سلالم کیٹیگری میں بھی یوکرائن کی سکیئرز نے میدان مار لیا۔ تائکون تیتیانہ اور ایناسٹیسیا گوربنو وا اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔پاکستانی سکئیر جیہ علی نے اس کیٹیگری میں تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔13 ممالک بشمول پاکستان،یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن ، ہانگ کانگ، برطانیہ ، بوسنیا ہرزوگوینا ، بیلجئیم ، مراکش ، کرغستان، آز ربائیجان اور تاجکستان سے 40 بہترین سکئیرز اس چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان پاک فضائیہ کے تعاون سے ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے خلوصِ نیت سے کوشاں ہے اور ان مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن