پاکستانی وفد کا بھارت میں زیر تعمیر متنازعہ آبی منصوبوں کا دورہ مکمل‘ تحفظات سے آگاہ کر دیا
لاہور (آئی این پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر اپنے تحفظات سے بھارتی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ انڈس واٹر کمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے بھارت میں زیر تعمیر متنازع آبی منصوبوں کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ وفد نے دورے کے دوران دریائے چناب پر بنائے جانے والے چار آبی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ پاکستانی وفد نے پاکل دل، رتلے، لوئر کلنائی اور بگلیہار ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا دورہ کیا اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا۔ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر دورہ مکمل کرکے واپس پہنچنے کے بعد اپنی سفارشات سے پاکستانی اداروں کو آگاہ کرے گا۔ پاکستانی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں وزارت پانی و بجلی سمیت دیگر محکمے اپنا سرکاری موقف پیش کریں گے۔
پاکستانی وفد