پاکستان اور اومان کا تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اومان میں شیخ عبداللہ سالمی وزیر اوقاف و مذہبی امور عمان سے ملاقات کی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے عالم اسلام کو در پیش مسائل خطے کی صورتحال، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اومان کے نائب وزیر اعظم سید فہد بن محمد السید سے بھی ملاقات کی ۔دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے عمانی نائب وزیر اعظم کو افغانستان سمیت اہم علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہء نظر کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنماو¿ں کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماء میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فون پر رابطے پر بھارت کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کشمیر کی جدو جہد کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
اتفاق