• news

اینٹی میزائل سسٹم ناکارہ بنانے والے بیلسٹک میزائل نصر کا ایک اور کامیاب تجربہ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے گذشتہ روز نصر بیلسٹک میزائل کا دوسری بار کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل کا اس سے پہلے 28 جنوری کو تجربہ کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں میزائل کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت اور پرواز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل کم فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کر سکتا ہے۔ میزائل تجربہ سٹرٹیجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔ میزائل کو موبائل لانچر کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ صدر، وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
میزائل تجربہ

ای پیپر-دی نیشن