سوات کا رہائشی پولیو ورکر عرفان قوم کا ہیرو ہے: وزیراعظم کا ٹویٹ
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوات کا رہائشی پولیو ورکر عرفان قوم کا ہیرو ہے، عرفان انسداد پولیو مہم کے 2 لاکھ 60ہزار ہیروز میں سے ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عرفان انتہائی سخت موسم میں بھی بچوں کو پولیو سے بچا ﺅکے قطرے پلانے پہنچا، عرفان کی وائرل ویڈیو نے اسے ہر ایک کیلئے قابل فخر بنا دیا، اسی جذبے سے ہم پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم