• news

وکیل کا اعتراض، جسٹس شمس مرزا نے عمران کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کے لئے فائلیں چیف جسٹس کو بھجوا دی ہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے ماہر قانون اے کے ڈوگر کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کیخلاف نااہلی کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس لیے اس کی جلد سماعت کی جائے اور سماعت کیلئے لارجر بنچ بھی بنایا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت پر اعتراض کیاکہ معزز جج اس معاملہ پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر چکے ہیں لہذا وہ اس کیس کی جلد سماعت سے متعلق درخواست پر سماعت نہیں کرسکتے۔
سماعت / معذرت

ای پیپر-دی نیشن