• news

سعودی سفیر کی وزارت خارجہ آمد، ولی عہد شہزادہ محمد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی) سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، پاکستانی قوم سے خطاب بھی کرینگے ۔ جمعرات کو سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سعودی سفیر نے کہاکہ سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد دور ہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ولی عہد کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔ سعودی سفیر نے کہاکہ ولی عہد کا دورہ پاکستان دو روزہ ہو گا۔
سعودی سفیر

ای پیپر-دی نیشن