اساتذہ کے حقوق کا معاملہ…؟
مکرمی! اساتذہ کے حقوق اور انہیں مختلف نوع کے درپیش مسائل کی بات کی جائے تو سابقہ ادوار کے حکمرانوں نے کبھی اس معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ اسے درخود اعتنا نہ سمجھا۔ قبل ازیں سی ایم پیکج کے ذریعے اساتذہ کو میرٹ پر سالانہ گریڈ ایوارڈ ہوتا تھا۔ جس سے کچھ اساتذہ کو ریلیف مل جاتا تو دیگر آئندہ کیسے منتظر رہتے۔ مگر اب یہ پیکج ختم کر کے مستقل بنیاد پر پی ایس ٹی کو گرید ای ایس ٹی 14 کو 15 اور جو پہلے ہی گریڈ 15 میں تھا اسے گریڈ 16 دے دیاگیا۔ مثلاً ایک میٹرک کی بنیاد پھر بھرت ہونے والا فزیکل ٹیچر جو پیکج فارمولا کے تحت گریڈ 15 میں تھا۔ اسے مستقل گریڈ 16 مل گیا تو ایک ای ایس ٹی یا ایس وی ٹی جس کو کوالیفکیشن ایم اے، ایم ایڈ بھی ہے وہ پہلے گریڈ 14 میں تھا تو پھر مذکورہ فارمولے کے تحت گریڈ 15 کا حقدار ٹھہرا۔ بتایا جائے کیا یہ انصاف ہوا ہے؟ بعض ایس وی ٹی، ایس کی سروس 25 سے 30 سال ہو چکی ہے اور وہ ہائی کوالیفائیڈ ہیں تو کیا ان کا حق نہیں کہ مذکور فارمولے کے تحت انہیں بھی مستقل گریڈ 16 دیا جائے۔ اسی طرح ایم اے ، ایم ایس سی، ایم ایڈ EST,s اور SVT,s کو گریڈ 16 دیا جائے۔(محمد رفیق قمر، ضیاء روڈ، شکر گڑھ/ نارروال)