ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے فیصل آباد کارگو ٹرین اور ایئر ٹرمینل قائم کرنے کا فیصلہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اےکسپورٹرز کی سہولت کےلئے فیصل آباد میں کارگو ٹرےن اور ائےر کارگو انٹرنےشنل ٹرمےنل کاقےام عمل مےں لاےا جائے گا تاکہ کاروباری لوگوں کواپنے سامان کی سستی اور محفوظ آمدورفت مےسر ہوسکے ےہ بات پنجاب کے صوبائی وزےر صنعت،تجارت و سرماےہ کاری مےاں اسلم اقبال نے پاکستان ہوزری مےنوفےکچررز اےنڈ اےکسپورٹرز اےسوسی اےشن (نارتھ زون) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری ترقی اور بے روزگاری کے خاتمہ کےلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اور اس سلسلے مےں حکومت پہلے ہی منی بجٹ مےں مراعات کا اعلان کر چکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ون ونڈو آپرےشن پر بھی کام کر رہے ہےں تاکہ اےکسپورٹرز کو اےک چھت کے نےچے تمام قسم کے اےن او سی مل سکےں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹےکسوں کی ادائےگی کو آسان بنانے کےلئے وفاقی ٹےکسوں کو ےکجا کےا جائے گا اور اسی طرح صوبائی ٹےکسوں کو بھی ےکجا کےا جائے گا۔
اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے سےنئر وائس چیئرمین مےا ںکاشف ضےاءنے بتایا کہ پی ایچ ایم اے کے ممبر سالانہ 3.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کماتے ہیں ۔ارکانِ صوبائی اسمبلی لطےف نذر،مےاں خےال کاسترو، سےکرےٹری انڈسٹرےز ندےم الرحمان ، مےاں نعےم احمد، اےم اے، فرخ اقبال نے بھی اجلاس مےں شرکت کی۔ دریں اثنا مےاں اسلم اقبال نے صوبائی وزےر پبلک پراسےکےوشن چوہدری ظہےر الدےن کی طرف سے دئےے گئے عشائےہ کے دوران بات چےت کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقائی تعمےر وترقی اور عوامی مسائل کا حل تےز رفتار حل ارکان پارلےمنٹ کی سےاست کا مشن ہے جسے پورا کرنے کے لئے باہم جدوجہد کرےں گے۔