اداکارہ ثنا جاوید پشاورزلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر
لاہور(سپورٹس ڈیسکسپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقررکیا گیا ہے۔میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپرلیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ثنا جاوید پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیئرمین پشاور زلمی نے ثنا جاوید کو فرنچائز کاحصہ بننے پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔