• news

بااثر ٹیکس چوروں کی نشاندہی کیلئے ایف بی آر ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گا

اسلام آباد (عمران علی کندی، دی نیشن رپورٹ) حکومت نے ٹیکس اور ریونیو نظام کو کارگر بنانے کیلئے کئی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو سہولت میسر ہو گی اور وصولی کا عمل بہترہو گا۔ ایف بی آر نے ٹیکس بیس کی وسعت کیلئے پورے ملک میں مہم کی تیاری کرلی ہے۔ جس کے تحت بااثر ٹیکس چوروں کی شناخت کے حوالے سے اطلاع کیلئے ڈور ٹو ڈور سروے کیا جائے گا۔ توقع ہے اس اقدام سے ملک پر قرضے کا بوجھ کم ہو گا۔ ایف بی آر اور سٹیٹ بنک نے مشترکہ طور پر ٹیکس کی وصولیاں آن لائن کے ذریعے ”ون لنک سہولت“ متعارف کرائی ہے جس سے خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ حکومت ایف بی آر کی تشکیل نو بھی کر رہی ہے اور ٹیکس سٹرکچر میں پالیسی اور وصولیوں کو علیحدہ علیحدہ کیا جائے گا۔ اس عمل سے پالیسی میکرز بہتر طریقے سے مدد کر سکیں گے اور ٹیکس وصول کرنے والی ٹیم ٹیکس پالیسیوں میں مداخلت نہیں کر سکے گی۔
مہم

ای پیپر-دی نیشن