• news

بھارت کا احتجاج مسترد: برطانیہ کا یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں مداخلت سے انکار

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے بھارت کے احتجاج کے جواب میں ہا¶س آف کامنز (دارالعوام) میں منعقد ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں مداخلت سے انکار کر دیا۔ انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سورج کے ترجمان روشن کمار نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ دہلی نے 4 فروری کو آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ (اے پی پی جی) کے تحت برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد کی جانے والی تقریب پر اعتراض کیا ہے۔ خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد اس تقریب میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اجاگر کیا جائے گا۔ روشن کمار نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ اس معاملے پر ہمارے اعتراض کو سمجھے گا اور اس حوالے سے مناسب کارروائی کرے گا۔ برطانیہ کو دوست ملک اور سٹرٹیجک پارٹنر کہتے ہوئے رویش کمار نے کہا تھا کہ بھارت کو امید ہے کہ برطانوی حکومت دہلی کے خدشات کو سمجھے گی۔ تاہم برطانیہ نے بھارت کی جانب سے احتجاج کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔ نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان آزاد ہیں یہ ارکان پر ہے کہ وہ کس سے ملاقات کا فیصلہ، کس مقصد کیلئے کرتے ہیں۔ برطانوی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق 4 فروری کو ہونے والی تقریب کے بعد لندن میں ایک نمائش ہوگی جس میں جموں اور کشمیر تنازعہ اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کے خلاف ورزی کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان مظالم کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور انہیں فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہونگے۔
برطانیہ انکار

ای پیپر-دی نیشن