• news

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان‘ حکام کی بڑی توقعات

اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) پاکستانی دفتر خارجہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے حوالے سے انہیں بڑی توقعات ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کا عظیم دوست ہے۔ ولی کے دورے سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے اور ہم مالیاتی پیشرفت کی توقع کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران اربوں ڈالر کے معاہدے اور ”ایم او یوز“ پر دستخط ہونگے۔ سعودی سفیر نے تصدق کی ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ سعودی سفیر نے پاکستانی وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور ولی عہد کے دورے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ امکان ہے ولی عہد پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ توقع ہے ولی عہد کے دورہ کراچی کے دوران تقریباً 65 فیصد سرمایہ کاری کا اعلان کیا جائیگا۔
توقعات

ای پیپر-دی نیشن