• news

بھارت کیساتھ مذاکرات مقبوضہ کشمیر میںفوجی انخلاء سے مشروط کئے جائیں: حا فظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوںکی لازوال قربانیوں نے تحریک آزادی کو ایک نیا رخ دیا ہے۔ برستی گولیوں میں پاکستانی پرچم اٹھانے والے کشمیر کی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ آزادی کشمیر کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی غلطیوں سے نصیحت حاصل کرے ۔ بھارت سے صاف کہہ دیں کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے تو کشمیر سے آٹھ لاکھ فوجیں نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ 5فروری یوم یکجہتی کشمیرکے حوالہ سے مظلوم کشمیریوں کیلئے مضبوط آواز بلند کریں گے۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم حکمران اپنے خطوں و علاقوں میں امن و استحکام، وسائل کے حصول اور معاشی مسائل کے حل کیلئے کفار کی طرف دیکھتے ہیں۔ یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن